عارف علوی کا ڈینٹل کلینک عارضی ڈی سیل کر دیا گیا

 عارف علوی کا ڈینٹل کلینک  عارضی ڈی سیل کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے ناظر نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو عدالتی حکم پرعارضی طورپرڈی سیل کردیا۔

ناظر سندھ ہائیکورٹ نے علوی کلینک کراچی کا دورہ کیا۔ڈینٹل کلینک سے مریضوں کا ریکارڈ نکال لیا گیا۔عارف علوی کی اہلیہ اور صاحبزادے عواب علوی نے کلینک ڈی سیل کرنے کیلئے درخواست دائر کی ہے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر کا ڈینٹل کلینک سیل کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں