پنجاب میں3افسروں کا تقرر،دوکو ہٹا دیا گیا، 2 کی ترقی

پنجاب میں3افسروں کا تقرر،دوکو ہٹا دیا گیا، 2 کی ترقی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے گریڈ 18 کے 3 افسروں کی تقرری ،2 کی ترقی اور دوکوعہدوں سے ہٹا نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تقرری کے منتظر لیفٹیننٹ (ر)خالد سلیم کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ،صدف فاطمہ کو ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورشہریار عارف خان کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایجوکیشن عبدالرزاق کو گریڈ 18 سے 19 اورڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن ایم ارشاد کو بھی گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ ندیم اختر اورڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔دونوں کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا۔اے ڈی سی آر بھکر ظفر حسین کو ڈی سی بھکر کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں