جے شنکر کی اسلام آباد ہائی کمیشن میں سٹاف کے ساتھ چہل قدمی

جے شنکر کی اسلام آباد ہائی کمیشن  میں سٹاف کے ساتھ چہل قدمی

اسلام آباد/نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی اسلام آباد ہائی کمیشن میں سٹاف کے ہمراہ چہل قدمی کی تصویر وائرل ہوگئی۔

 بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ نے تصویر شائع کی اور دعویٰ کیا انھوں نے شنگھائی کانفرنس میں شرکت سے پہلے مارننگ واک کی۔ بھارتی میڈیا نے جے شنکر کی اسلام آباد آمد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خوب اہمیت دی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا جے شنکر نے بدھ کی صبح ایس سی او اجلاس سے پہلے اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے احاطے میں اپنے عملے کے ساتھ چہل قدمی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں