سعودی کابینہ کا اجلاس پاکستان کیساتھ صنعتی تعاون کے معاہدوں کی منظوری

سعودی کابینہ کا اجلاس پاکستان کیساتھ  صنعتی تعاون کے معاہدوں کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ صنعتی تعاون کے معاہدوں کی منظوری دیدی ۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صنعتی شعبے میں تعاون سے متعلق پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کا جائزہ لیا گیا۔ ولی عہد نے سعودی وزیرصنعت ومعدنی ذخائرکوپاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط کی ذمہ داری سونپ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں