بلال یاسین کو ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ کا قلمدان مل گیا

بلال یاسین کو ہاؤسنگ و اربن  ڈویلپمنٹ کا قلمدان مل گیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ،آئی این پی) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا قلمدان تبدیل کردیا گیا۔ انہیں وزارت ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری تفویض کردی گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹی مینجمنٹ کے نئے وزیر کا بھی تقرر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے معاون خصوصی راشد اقبال نصراللہ کو زکوٰ ۃو عشر کے محکمے کا قلمدان سونپ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں