بارڈر پر تیل بندکیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے :عبدالمالک بلوچ

 بارڈر پر تیل بندکیا تو بھیانک  نتائج نکلیں گے :عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ اگر بارڈر پر تیل بند کیا گیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے ۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا میں بارڈر سے تعلق رکھتا ہوں، کچھ سال پہلے تک انڈے اور مرغی بھی ایران سے آتی تھی، بارڈر پر تیل بندکرنا کسی صورت قبول نہیں۔ حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کیا۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہمارے  علاقے کے لوگوں کو کاروبار نہیں کرنے دیا جارہا ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام تیل کی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں آنے دے رہے ، ہمیں بارڈر بند کرنے کی بجائے نوجوانوں کو گلے لگانا چاہیے ، بلوچستان کے فیصلے کسی اور کی بجائے عوامی نمائندوں کو کرنے دیں۔ اس پر سپیکر بلوچستان اسمبلی نے مولانا ہدایت الرحمن سے کہا کہ آپ قرارداد لے آئیں جس میں سمگلنگ کو قانونی قرار دیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں