اختر مینگل کے فلیٹ پر چھاپہ ، زین قریشی کی اہلیہ اغوا:مہربانو

 اختر مینگل کے فلیٹ پر چھاپہ ، زین قریشی کی اہلیہ اغوا:مہربانو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس کا سردار اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز میں موجود فلیٹ پر چھاپہ ، بی این پی کے قائم مقام صدر ساجد ترین لاجز میں موجود تھے ۔اختر مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ انکی پارٹی کے سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اختر مینگل نے کہا میری پارٹی کے سینیٹر قاسم رونجو اسلام آباد ڈائیلسز کرانے گئے جہاں سے انہیں بیٹے سمیت اغوا کرلیا گیا۔ اسکے علاوہ میری پارٹی کی سینیٹر نسیمہ احسان اپنے اپارٹمنٹ تک محدود ہیں، انکے بیٹے کو بھی اغوا کرلیا گیا ہے ۔بی این پی سربراہ نے لکھا اسلام آباد میں میرے اپارٹمنٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا، کیا جمہوریت ایسی ہوتی ہے ۔پی ٹی آئی رہنما و قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے انکے گھر پر چھاپہ مارا۔عمر ایوب نے ٹویٹ میں لکھا یہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو دھمکانے کی کوشش ہے ، ڈیڑھ سال میں میرے گھر پر یہ 19واں چھاپہ ہے جبکہ مہر بانو قریشی نے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ میری بھابی اور زین قریشی کی اہلیہ کو ہمارے گھر کے قریب سے سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا ۔دو گاڑیوں نے گاڑی کو روکا اور زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔ یہ ڈیڑھ سال سے ہر طرح کی فسطائیت کے باوجود ہمیں توڑنے میں ناکام رہے اور اب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔میرا اور میرے خاندان کا اللہ پر ایمان ہے ۔ وہ ہمیں اور پاکستان کو اس فسطائیت سے ضرور نکالے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں