خواجہ نظام الدین اولیاءؒ کا عرس، 82 پاکستانیوں کو بھارتی ویزے جاری

خواجہ نظام الدین اولیاءؒ کا عرس، 82  پاکستانیوں کو بھارتی ویزے جاری

لاہور (نیوز پورٹر )حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے عرس کے موقع پر بھارت نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کردیئے ۔

ذرائع کے مطابق 82 پاکستانی زائرین کو پاک بھارت پروٹوکول فریم ورک کے تحت ویزے جاری کئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین پانچ روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے ، دہلی میں عرس کا انعقاد 19 سے 25 اکتوبر ہے ، زائرین واہگہ بارڈر کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں