پی ایم اے پاسنگ آؤٹ، ممتاز کیڈٹس میں اعزازات تقسیم

پی ایم اے پاسنگ آؤٹ، ممتاز کیڈٹس میں اعزازات تقسیم

راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس، 69ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 36ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پریڈ کا معائنہ کیا اور ممتاز کیڈٹس کو انعامات دیئے ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین، سوڈان اور یمن سمیت کئی دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن کیا۔ 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عبداﷲ افضل کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا، بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر بابر اﷲ امان کو صدارتی گولڈ میڈل، دوست ملک نیپال سے سینئر انڈر آفیسر کشتیج گرونگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دیا گیا۔ 36ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر محمد عمر شیراز کو چیف آف آرمی سٹاف کین سے نوازا گیا۔ 69ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر محمد سلیمان اور 24ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر پاکیزہ یعقوب کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں