اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں2روز کی توسیع

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں  پر پابندی میں2روز کی توسیع

راولپنڈی (خبر نگار)اڈیالہ جیل میں قیدیوں و حوالاتیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید 2 یوم کی توسیع کردی گئی ۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے ۔پابندی کا یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ۔ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا ۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں