پشاور :گاڑیوں میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور :گاڑیوں میں ایل پی جی  کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں گاڑیوں میں لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی)کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کے تحت گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال  خطرناک ہے ، اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ سلنڈر  تیار کرنے والوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ خصوصاً سکول اور کالجز کی گاڑیوں میں سلنڈر اور گیس کے استعمال کی ممانعت ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں