احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی درخواست سماعت کیلئے مقرر

احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی  درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(عدالتی رپورٹر)سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت کے لئے مقرر۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ 21 اکتوبر کو کیس پر سماعت کریں گے ۔

سینئر سیاستدان ریاض فتیانہ کے بیٹے اور سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ  کی بازیابی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لئے مقررکردی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، جسٹس علی ضیا باجوہ 21 اکتوبر کو آشفہ ریاض کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں