یوای ٹی ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی کے فنانس سیکرٹری باغبانپور ہ سے اغوا

یوای ٹی ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی  کے فنانس سیکرٹری باغبانپور ہ سے اغوا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر، کرائم رپورٹر)یوای ٹی ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری رانا ذوالقرنین کو نامعلوم افراد نے گزشتہ رات اغوا کرلیا۔

لواحقین نے تھانہ باغبانپورہ میں ایف آئی آر درج کرادی ۔ رانا  ذوالقرنین کو باغبانپور ہ کی مسجد سے اغوا کیا گیا۔ مغوی کے بیٹے کا کہنا ہے اس نے اغوا کار کی تصویر بنالی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ذوالقرنین کا چندماہ سے یوای ٹی ایمپلائیز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ریاض گورائیہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر برہان شریف سے تنازع چل رہا تھااور اس نے سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ملتان روڈ کے نام درخواست دائر کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں