جاوید بٹ قتل کیس، اہلیہ نے دونوں شوٹرز کی شناخت کرلی

جاوید بٹ قتل کیس، اہلیہ نے دونوں شوٹرز کی شناخت کرلی

لاہور (ایجنسیاں )لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ، مقتول کی اہلیہ نے جیل میں دونوں شوٹرز کو شناخت کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم اظہر اور الیاس کو گرفتار کرکے شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا تھا ، مقتول کی اہلیہ ثمینہ جاوید نے جیل میں دونوں شوٹرز کو شناخت کرلیا ، جاوید بٹ کی اہلیہ وقوعہ کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھیں ۔جاوید بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم قیصر بٹ نے 22 اکتوبر تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے اور قیصر بٹ عبوری ضمانت کروانے کے بعد ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوا۔جاوید بٹ قتل کیس میں مطلوب دو ملزم امیر مصعب اور عارف بھٹی ابھی گرفتار نہیں ہوئے ، جاوید بٹ قتل کیس کی تفتیش کیلئے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کام کررہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں