سپریم کورٹ کی غیر جانبداری فیصلوں سے نظر آئیگی :جسٹس جہانگیری

سپریم کورٹ کی غیر جانبداری فیصلوں سے نظر آئیگی :جسٹس جہانگیری

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی غیر جانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی۔

ایسوی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز گلوبل کے زیرِ اہتمام لندن میں ہونے والی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ، انصاف کی فراہمی میں کئی مسائل درپیش ہیں ،جج حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، سپریم کورٹ اپنی خود مختاری کے لیے کھڑی ہے ۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ وکلاء کی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شاہد جمیل نے کہا کہ آئینی ترمیم کا جلد انصاف کی فراہمی سے تعلق نہیں، اس کا مقصد کچھ اور ہے ۔شاہد جمیل نے کہا کہ نئی آئینی ترمیم سے سپریم کورٹ کے اختیارات کم ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں