آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں عمران پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے ایسا کچھ نہیں ہوا:علی ظفر

 آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں  عمران پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے   ایسا کچھ نہیں ہوا:علی ظفر

راولپنڈی (دنیا نیوز، این این آئی،آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کے لیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش کردی۔

 پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں۔ عمران خان کا پارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کیلئے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے ، آپ سے کہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے تاہم کسی نے عمل نہیں کیا، میرے دیئے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔جیل ذرائع نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ادھوری رہی۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران کوئی اظہار ناراضی کیا اور نہ ہی سرزنش کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ناراضی یا سرزنش سے متعلقہ خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو ہوئی، اس دوران انہوں نے اپنی رہائی سے متعلق بھی کچھ ایسا نہیں کہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں