58اسلامی ممالک، فلسطینیوں کا کوئی مددگار نہیں:سراج الحق

58اسلامی ممالک، فلسطینیوں کا کوئی مددگار نہیں:سراج الحق

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا عالم اسلام کی 74لاکھ افواج اور 58اسلامی ممالک کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں، غزہ آج کی کربلا ہے۔

 حضرت امام حسینؓ نے میدانِ کربلا میں لازوال قربانی دے کر امت کو پیغام دیا کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی بن کر رہے ۔ بے حس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے خاموش ہے ۔ تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہوگی اور اسرائیلی ناسور کا خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی فلسطین مرکز حُریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حسنین گردیزی ، علامہ مرزا یوسف حسین، حماس کے پاکستان میں ترجمان خالد قدومی، علامہ غلام عباس رئیسی، علامہ امتیاز علی  رضوی اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے بھی خطاب کیا اور کہا اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے ، پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں قبول نہیں، حماس و حزب اللہ اور جہاد اسلامی کے اتحاد نے دشمن کی صفوں میں کہرام مچا رکھا ہے ، بیت المقدس کی ظلم سے نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے ۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں