بانی پی ٹی آئی کو پتہ چل گیا ان کے لوگ بک چکے : فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی کو پتہ چل گیا ان  کے لوگ بک چکے : فیصل واوڈا

اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کے لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگ چکے اور بک چکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب پرانی پی ٹی آئی اور وکلا کی پی ٹی آئی ایک طرف ہوگی، بہنیں ایک طرف اور بیگم ایک طرف ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی آفر مائنس بانی پی ٹی آئی سب کیلئے ہے ، بانی پی ٹی آئی پہلے دلدل میں تھے اب سیاسی جہنم میں ہیں۔ واوڈا نے کہا ہے کہ بکائو بھگوڑی پی ٹی آئی قیادت اپنے لیڈر کی بہنوں کو جیل میں پوچھنے تک نہیں گئی۔ فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت ہو چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں