عمران کی صحت ٹھیک، بجلی بندش کی بات ناقابل قبول :مصدق
اسلام آباد(دنیا نیوز)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ، بجلی بندش کی بات ناقابل قبول ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آن دی فرنٹ’’میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کواس کمرے میں رکھا گیا جہاں احسن اقبال تھے، جوسیل احسن اقبال کے لیے ٹھیک عمران خان کے لیے کیوں ٹھیک نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کوجیل میں ایکسرسائزکی سہولت حاصل نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی نے تونوازشریف کے کمرے سے اے سی اتروایا تھا، نوازشریف، شاہد خاقان عباسی بھی انڈر ٹرائل قیدی تھے ۔مصدق ملک کا کہنا تھا پمزہسپتال کے بورڈ نے بھی کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، جیل میں بجلی بند والی بات قابل قبول نہیں،انویسٹی گیشن ہونی چاہیے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا آئینی ترمیم کے طریقہ کارکے تحت ہی آئینی بینچ بنے گا، جو بھی جج آئینی بینچ میں آئے گا قابل قبول ہوگا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا اگر عمران کی بہن کی باتیں سچ تو خطرناک بات ہے ۔ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک ٹھیک ہونا چاہیے ، عمران خان کوجیل رولزکے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کی بہن کی باتوں میں کتنی صداقت کچھ نہیں کہہ سکتا، میڈیا کی ٹیم کوجیل کا دورہ کرانا چاہیے ، عدالت میں پیشی کے دوران صحافی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہیں۔