فواد ،ا ن کے بھائی کوپارٹی میں تقسیم کیلئے چھوڑا گیا:رئوف حسن
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان تحریک انصاف رئوف حسن نے کہا ہے کہ فواد چودھری اورا ن کے بھائی فیصل چودھری کو پی ٹی آئی میں تقسیم کیلئے چھوڑا گیا ہے، جو کہنا تھا وہ کہہ دیا، فیصل چودھری با رے محتاط الفاظ استعمال کیے ،ان کا جواب زیادہ سخت تھا۔
دنیا نیوزکے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا ہے کہ فواد چودھری جو آج کل بیانات دے رہا ہے کہ بشریٰ بی بی اورعلیمہ خان، عمران خان کی رہائی کیلئے سیاست میں آئیں، اس کایہی تومقصد ہے کہ پارٹی تقسیم ہو،رہنما ایک دوسرے سے لڑیں ،عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ میری فیملی سے سیاست میں کوئی نہیں آئے گا،فواد بار بار بیانات دے کر بشریٰ اورعلیمہ کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں جو پارٹی پالیسی کیخلاف ہے ، یہ فواد کی شرارت ہے ، عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے تعلق نہیں، بشریٰ ،علیمہ نے کبھی پارٹی میں سیاست پربات نہیں کی ۔ فواد میں کیا ایسی چیز ہے جو باقی لوگ نہیں کرسکتے ،؟عمران خان نے ہمیشہ ہمیں گائیڈ کیا ، ان کی بہنوں کی رہائی کیلئے ڈیل نہیں ہوئی ، سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق عمران خان کرینگے ، میں سمجھتا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں ۔ایک سوال کے جواب میں کہا رانا ثنااللہ کی ججز بارے گفتگو مناسب نہیں،جسٹس منصور شاہ کو آئینی بینچ کا سربراہ بنانا چاہئے ، حکومت ناکام ہوچکی ہے ،احتجاج کے اعلان کے سوال پر رؤف حسن نے کہا 8 نومبرکوپشاورسے احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔