رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ،مندوبین کی آمد جاری
لاہور (آئی این پی)رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل (جمعرات )سے شروع ہوگا ، غیر ملکی مہمانوں اورمقامی مندوبین کی آمد شروع ہوگئی،کوئٹہ سے سپیشل ٹرین کل پہنچے گی ۔
وفاقی و صوبائی محکموں کے تمام تر انتظامات مکمل، غیر ملکی مہمانوں کیلئے الگ سے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا جہاں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔کراچی ،کوئٹہ،ملتان سے بسو ں ،گاڑیوں اور ٹرینوں پرمندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریلوے سٹیشن پر کیمپ میں غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کرکے انکی ریفریشمنٹ اور گاڑیوں پرپنڈا ل پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ پارکنگ کیلئے مختلف مقامات پر وسیع پارکنگ سٹینڈ قائم کئے گئے ہیں ۔جمعرات کونماز عصر کے بعد شروع ہونیوالا اجتماع اتوار کی صبح اختتامی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔