سکول ٹیچرسوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف پوسٹیں شائع کرنے پر معطل
کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف پوسٹیں شائع کرنے پرسکول ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔
سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ علی احمد سیان کی قائم کردہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی کو شکایت ملی کہ گورنمنٹ علی عباس شہید ہائر سیکنڈری سکول مریدکے میں تعینات ای ایس ٹی ٹیچر بشارت ریحان سوشل میڈیا پر اداروں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز و دیگر حکومتی عہدیداران کیخلاف پوسٹیں شیئر کر رہا ہے ۔ مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ پر سکول پرنسپل افتخار احمد نے مذکورہ ٹیچر کو معطل کرکے سینئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جوپوسٹوں کا جائزہ لیکر مزید کارروائی کیلئے رپورٹ دے گی۔