محکمہ لوکل گورنمنٹ ، 18چیف افسروں کے تقررو تبادلے

محکمہ لوکل گورنمنٹ ، 18چیف  افسروں کے تقررو تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر،آئی این پی)محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 18چیف افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کاشف محمود کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قصور ،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اٹک ساجد خان کو او ایس ڈی ،گلریز افضال کو سی او میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ ،سی او ایم سی میاں چنوں غلام مرتضیٰ کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ ،عمیر سلطان کو سی او ایم سی ڈنگہ ،سی او ایم سی ڈنگہ سروش اقبال کو او ایس ڈی ، سی اوایم سی کنگن پور کو مصطفی آباد ،وقاص حمید کو سی او ایم سی کوٹ ادو ، تفویض خالد کوا یم او ریگولیشنز میونسپل کمیٹی مصطفی آباد ، خرم افتخار کوسی اوایم سی سانگلہ ہل ، سی او ایم سی فورٹ عباس پرویز کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ ،فرخ عدنان کوسی او ایم سی احمد پور ،پیام غنی کو سی اوایم سی ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سی او دریا خان کو ایم سی اٹھارہ ہزاری ،سی او تاندلیانوالہ طارق جاوید کو او ایس ڈی ،ڈی او ٹوبہ ٹیک سنگھ علی رضا کو سی او ایم سی کمالیہ جبکہ چیف آفیسر کمالیہ طاہر فاروق کو بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔دریں اثناآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دو پولیس افسروں کے تبادلے کر دیئے ۔ڈی ایس پی ارشد محمود کو شاہ پور سرگودھااور غازی قیصر عباس کو کوٹ مومن سرگودھا میں تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں