اسلام آباد قیدی وین حملہ 13اہلکار معطل، ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

اسلام آباد قیدی وین حملہ  13اہلکار معطل، ابتدائی  رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

اسلام آبا د (دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں)اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں اسلام آباد پولیس نے سنگجانی میں قیدی وین پر حملہ کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہے۔

 ابتدائی رپورٹ میں اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ قیدی وین کی ڈیوٹی پر مامور 3اے ایس آئی سمیت 13پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے ہیں، تمام 13پولیس اہلکاروں کا کال ڈیٹا ریکارڈ نکلوالیا ہے ، معطل پولیس اہلکاروں میں 3اے ایس آئی، 5ہیڈ کانسٹیبل اور 5کانسٹیبل شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان اور ملاقاتیوں نے اے ٹی سی کورٹ کے گیٹ پر نعرے بازی کی، بعد میں کچھ افراد نے قیدی وین کا تعاقب بھی کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا قیدی وین ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے تمام معاملات پر افسران کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں