چینی شہریوں کیلئے 50کروڑ کی بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت کاصوبے میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ ،50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ۔
آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی۔وفاقی حکومت نے 2016 میں چائنیز و دیگر وی آئی پیز کیلئے 23 گاڑیاں خریدی تھیں تاہم 2016 کے بعد سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں اضافے سے گاڑیاں کم پڑگئیں۔یاد رہے چینی سفیر نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں کہا تھا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، اسکے بغیر یہ نہیں چل سکتا۔