ادارے ریاستی مفادات کے ضامن ،ان کو کمزورنہیں ہوناچاہئے :رؤف عطا

ادارے ریاستی مفادات  کے ضامن ،ان کو کمزورنہیں  ہوناچاہئے :رؤف عطا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میاں رؤف عطا نے ملکی بقاو سلامتی اور استحکام کیلئے آئین قانون کی بالا دستی کو ناگزیر قرار دیتے کہا ہے کہ اس کیلئے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو ملکر کردار ادا کرنا چا ہئے ، ریاستی ادارے ریاست کے مفادات کے ضامن ہیں ان کو کمزور نہیں ہونا چاہئے ۔

 کیولری گراؤنڈ میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا عدل وانصاف کی فراہمی کا عمل سیاسی ومعاشی استحکام کا ذریعہ بن سکتا ہے جس کیلئے وکلا برادری عدلیہ سے ملکر اپنا بڑا اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔ بلوچستان کے حالات کو الارمنگ قرار دیتے کہا سی پیک اور دیگر قومی منصوبوں کے خلاف بعض عالمی قوتیں سرگرم عمل ہیں لیکن بلوچستان کے محب وطن عوام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں