پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہمارا مشن ہے :رؤف عطا
لاہور (سیاسی نمائندہ)سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے کہاہے کہ وکلا برادری آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرے گی،
مملکت پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہمارا مشن ہے ۔جمعیت لائرز فورم کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وکلا برادری کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے ۔