ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل ممکن، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے، منطق اور بنیادی مسائل پر بات کر کے لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے۔
قومی مفاد، ثقافت اور ملک کی مثبت تصویر کشی کے لئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک کے اندر اور سرحد پار امن کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کا ثقافتی تنوع کے موضوع پر منعقدہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ امن پسندی کا مظاہرہ کیا، اتحادیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، ہم نے کسی کو تنہائنہیں چھوڑا، پاکستان کو دنیا کے سامنے اپنی درست اور مثبت تصویر پیش کرنی چاہئے۔ ڈائیلاگ ہر مسئلہ کا حل ہیں۔پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کی وجہ سے دنیا اس کی حقیقی تصویر نہیں دیکھ پائی۔ قومی مفاد، ثقافت اور ملک کی مثبت تصویر کشی کے لئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔