سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری سیالکوٹ کے میاں بیوی جاں بحق
مظفر آباد (آئی این پی )وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق صندق سیداں کے مقام پر گاڑی پھسل کر دریائے نیلم میں جا گری۔ حادثے کا شکار گاڑی میں سیالکوٹ کی فیملی سوار تھی، زخمی بچی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں حاجرہ اسلم اور ملک علی شامل تھے ۔