حیدرآباد میں پیساکی کنواں 5سے اضافی تیل کی پیداوار شروع

 حیدرآباد میں پیساکی کنواں 5سے اضافی تیل کی پیداوار شروع

اسلام آباد(نامہ نگار)او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع پیساکی کنویں 5 سے تیل کی پیداوار کامیابی سے بحال اور بہتر کر لی ہے ۔

یہ کنواں پیساکی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیزکا حصہ ہے جس میں او جی ڈی سی ایل 100 فیصد حصص کی مالک ہے ۔ اس سے پہلے یہ کنواں قدرتی بہاؤ پر 480 بیرل یومیہ تیل پیدا کر رہا تھا،نئے نصب شدہ نظام کے بعد پیداوار میں 420 بیرل یومیہ کے نمایاں اضافے کے بعد کنویں سے 900 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں