گوادر کا ایئرپورٹ بین الاقوامی قرار

گوادر کا ایئرپورٹ بین الاقوامی قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے گوادر ایئر پورٹ کو قانونی طور پر بین الاقوامی ایئر پورٹ ڈکلیئر کردیا، اب یہاں سے مسافر بیرون ملک سفر کرسکیں گے ،بیرون ملک سے مسافر گوادر ایئر پورٹ پر اتر سکیں گے ،اشیا کی ترسیل بھی ہوسکے گی ۔

 ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،سیکشن دس کے تحت جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کی آمد و رفت اور اشیا کی آمد و رفت و کلیئرنس کو قانونی قرار دیا گیاہے ،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سامان کی کسٹمز حکام اسیسمنٹ اور کلیئرنس کرینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں