حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

حج واجبات کی دوسری قسط جمع  کرانے کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد (اے پی پی)حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر ہے۔

کامیاب قرار پائے جانے والے عازمین حج اپنے واجبات مقررہ تاریخ تک ضرور جمع کرا دیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر وصولی کا اعلان کیا تھا یہ مدت کل جمعہ 27 دسمبر کو پوری ہو جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں