موجودہ تعلیمی نظام حرام اور حلال کا فرق نہیں بتاتا:سراج الحق
تیمرگرہ(آن لائن)جماعت اسلامی کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ تعلیمی نظام حرام اور حلال کا فرق نہیں بتاتا، اصلاح معاشرہ میں علما کرام اور دینی مدارس کا کردار مسلمہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عالیہ احیاء العلوم بلام بٹ میں تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے آج پختونخوا بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں،ایٹمی ملک میں اب تک ایک ضلع کرم میں100 سے زائد افراد شہید ہو چکے تا ہم اب تک وہاں نہ امن قائم کیا جا سکا اور نہ ضروریات زندگی پہنچائی جا سکیں۔ ملک پر امریکی غلاموں کا قبضہ ہے ، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک سے سود کا خاتمہ اور قرآن کا عظیم نظام نافذ کیا جائے ۔