پی ٹی آئی کی ڈیڈ لائن سے قبل معاملات طے پا جائیں گے ، عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کی ڈیڈ لائن سے قبل معاملات طے پا جائیں گے ، عرفان صدیقی

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کی میز پر آنا بڑی پیش رفت ہے۔

 پی ٹی آئی کی ڈیڈ لائن سے قبل معاملات طے پا جائیں گے ،حکومت نے بھی خوش دلی سے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے ، ہم کھلے دل سے اس معاملے کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں ،مذاکرات کی کامیابی کے امکانات موجود ہیں ۔ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت سیاسی مسائل کے حل کے لئے سیاستدانوں کے مل بیٹھنے کے لئے ایک روشن مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں