مدارس بل پر حکومت کی معاملہ فہمی قابل تعریف ، مولانا تقی عثمانی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیمی بل مدارس دینیہ کے مطالبے کے مطابق گزٹ ہوگیا ۔
فضل الرحمن کی مضبوط اور اصولی حکمت عملی اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے متفقہ موقف اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جدوجہد قابل صد مبارکباد ہے پوری قوم کو مبارک ہو اسکے نتائج بہترین ہوں اور صوبوں کو بھی اسکے مطابق قانون سازی کی توفیق عطا ہو اس موقع پر حکومت نے جس معاملہ فہمی سے کام لیا وہ بھی قابل تعریف ہے ۔