گورنر سندھ کا نئے سال پر کراچی میں آتش بازی کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا اعلان

گورنر سندھ کا نئے سال پر  کراچی میں آتش بازی کا  نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا اعلان

کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 31دسمبر کو سال نو پر گورنر ہائوس میں آتش بازی کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق کامران ٹیسوری کی ہدایت پر نئے سال کے جشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

نئے سال کی خوشی میں جی ایف ایس بلڈرز کے تعاون سے 40 منٹ تک آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ تاریخ ساز آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لئے گورنر ہا ئوس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں