توشہ خانہ ٹو کیس : 108تحائف کی فہرست عدالت پیش

توشہ خانہ ٹو کیس : 108تحائف کی فہرست عدالت پیش

راولپنڈی ( خبر نگار )توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، کیس میں تیسرے گواہ کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر بنیامین کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔۔۔

 گواہ کی جانب سے 100صفحات پر مشتمل ریکارڈ اور بانی پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم ملنے والے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کی، بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر جزوی جرح مکمل کرلی، کیس کی مزید سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا، بشری ٰ بھی سماعت کے لیے جیل آئیں، آئندہ سماعت پر بھی ملزمہ کے وکیل گواہ پر اپنی جرح مکمل کریں گے بعدازاں بانی کے وکیل سلمان صفدر بھی گواہ پر جرح کریں گے ، کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر بنیامین نے 100صفحات پر مشتمل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا، گواہ نے بانی کو بطور وزیر اعظم ملنے والے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کی جبکہ تو شہ خانہ تحائف کے ریکارڈ سے متعلق 2 رجسٹر بھی عدالت پیش کیے ۔گواہ نے پرائیویٹ اپریزر کا قانونی طریقہ کار بھی عدالت میں پیش کر دیا، کیس میں ابتک مجموعی طور پر 3 گواہوں کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں