ریکوڈک :15فیصد شیئرز سعودیہ کو 54 کروڑ ڈالر میں فروخت
اسلام آباد(دنیا نیوز)سعودی عرب کوریکوڈک کے 15فیصد شیئرز فروخت کرنے میں بڑی پیش رفت،وفاقی کابینہ نے 540ملین ڈالر(54 کروڑڈالر)میں 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کردی۔
سعودی عرب کو شیئرزبین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت براہ راست فروخت ہونگے ،سعودی عرب پاکستان کو دوقسطوں میں 540ملین ڈالر کی ادائیگی کرے گا۔پہلے مرحلے میں 10فیصد شیئرز منتقل کرنے پر 330ملین ڈالر ادا کئے جائینگے ، دوسرے مرحلے میں 5فیصد شیئرز کی منتقلی پر210ملین ڈالر اداکئے جائینگے ۔سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے 150ملین بھی دے گا۔سعودی عرب چاغی میں بھی معدنیات کی تلاش کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہوچکا۔وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس ریکو ڈک منصوبے میں 50فیصد شیئرز ہیں ۔