ایل پی جی کی قیمت میں کمی،گھریلو سلنڈر 47.43روپے سستا
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے نئے سال کی آمد پر ایل پی جی سستی کر دی، جنوری کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 47 روپے 43 پیسے سستا کر دیا گیا۔
فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے کی کمی کر دی گئی، گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے جبکہ11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے مقرر کی گئی ہے ، رواں ماہ کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر تھی۔