مذاکرات ہی ملکی مسائل کا حل
کراچی(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مذاکرات سے ہی ملکی مسائل کا حل نکل سکتا ہے لیکن اب یہ طے کرنا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی یا ہائبرڈ نظام چلے گا۔
سندھ ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جن کے پاس اختیار ہے ، ہائبرڈ ڈیموکریسی کے باوجود ہم نے مذاکرات کا موقع دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ٹرمپ کی جدوجہد میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے ، دونوں پر اخلاقی اور مالی کرپشن کے الزامات عائد کرکے سزائیں دلوائی گئیں ۔