4جنوری بھارتی جارحیت و بربریت کا شکار کشمیری بچوں کے دن کے طور پر منایا جائیگا

4جنوری بھارتی جارحیت  و بربریت کا شکار کشمیری بچوں  کے دن کے طور پر منایا جائیگا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کا 4جنوری بھارتی جارحیت اور بربریت کا شکار کشمیری بچوں کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ ، آزاد حکومت کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا۔

 محکمہ جنگلات کی شجرکاری مہم کو بھی کشمیری بچوں سے منسوب کرنے کی ہدایت ،وزیر اعظم ہندوستان کی قابض افواج کی بربریت سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینکڑوں بچے شہید ہوئے ، پیلٹ گنوں سے ان کی بینائی متاثر ہوئی اور بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے معصوم بچے زخمی اور معذور ہوئے سیز فائر لائن پر بھی معصوم بچے شہید زخمی اور معذورہوئے اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کی ظلم بربریت اور جارحیت کی طرف دلانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں