5 ہزار کا حج کوٹہ موجود ،نئی درخواستیں لینگے ، سیکرٹری مذہبی امور
اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا گیاکہ سرکاری حج سکیم میں 5 ہزار افراد کا کوٹہ موجود ہے ، چند دن تک نئی درخواستیں لیں گے ۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت ہوا ۔کمیٹی چیئرمین نے اعتراف کیا کہ ہر سال حج انتظامات میں بہتری آ رہی ہے جس پر وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا کہ آپ کی رہنمائی میں مزید بہتری لائیں گے ۔ کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ نجی حج کمپنیاں وزارت کی معاونت کر تی ہیں۔ وزارت مذہبی امور ان کی سرپرستی کرے ۔ وزارت کی جانب سے بتایاگیا کہ منی میں ہرمیٹرس پر مخصوص نمبر لگا کر حجاج کو الاٹ کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سا ل 218 نجی کمپنیوں کے خلاف 764 شکایات موصول ہوئیں ۔