توقع ہے ٹرمپ نیوٹرل رہیں گے ،بائیڈن نے ہماری حکومت کو ہٹاکرمداخلت کی:عمران خان

 توقع ہے ٹرمپ نیوٹرل رہیں  گے ،بائیڈن نے ہماری حکومت کو ہٹاکرمداخلت کی:عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو 31 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دی ہے اور مذاکرات کے ساتھ ساتھ ترسیلاتِ زر کے بائیکاٹ کی مہم بھی جاری ہے ۔

ایکس پر عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سب کو نیا سال مبارک !، 2025 حقیقی آزادی کا سال ہے ، جعلی اور فسطائی نظام کو شکست ہو گی۔بیان کے مطابق ان کا کہناتھاکہ جس بھونڈے انداز میں خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنائی گئی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں رول آف لا کا خاتمہ ہو چکا ہے اور غیر اعلانیہ بدترین آمریت کا راج ہے ۔ آئینی عدالت بنا کر پورے عدالتی نظام کو تباہ کیا گیا اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی باقیات کو عدالتی نظام کا قبضہ دے دیا گیا ۔ میرے خلاف پچھلے سال بھی 4 غیر قانونی فیصلے دئیے گئے تھے ، سوموار کو القادر کیس کا فیصلہ بھی ویسا ہی توقع کر رہا ہوں ۔بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے یہی توقع ہے کہ وہ نیوٹرل رہیں گے ،بائیڈن نے جنرل (ر)باجوہ کے اکسانے پر ہماری حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا کر واضح مداخلت کی تھی جو ساری دنیا جانتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں