زیرسمندر کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

زیرسمندر کیبل میں خرابی، ملک میں  انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ،این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل اے اے ای-1میں خرابی کی اطلاع ملی ہے ،یہ کیبل پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کیلئے استعمال ہونے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے ۔پی ٹی اے کے مطابق زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کی سروس متاثر ہوسکتی ہے ،خرابی کو دور کرنے کے لیے متعلقہ ٹیمیں کام کرہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں