ٹریفک پولیس لاہور کو قوانین کی خلاف ورزی پر ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار مل گیا

ٹریفک پولیس لاہور کو قوانین کی خلاف ورزی پر ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار مل گیا

لاہور ( کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر اطہر وحید نے ٹریفک پولیس کو ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار دے دیا۔ حکم کے تحت ٹریفک پولیس اب مقدمہ درج ہونے سے پہلے بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگا سکتی ہے ۔

ہر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر کو ہتھکڑیاں ساتھ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ابتدائی طور پر مصروف شاہراہوں پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کارروائیاں کی  جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی جس میں ٹریفک وارڈنز کو خلاف ورزی کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو کم کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں