پنجاب میں دھند، سموگ ،آلودگی میں لاہور کا تیسرا نمبر

پنجاب میں دھند، سموگ ،آلودگی میں لاہور کا تیسرا نمبر

لاہور(آئی این پی )مغربی ہوا ؤ ں کے داخلے سے لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق6 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع، اسلام آباد ،گردونواح ، مری گلیات ،اٹک، جہلم شمالی و مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کاامکان ہے۔

 جبکہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں گزشتہ روزبھی تیسرا نمبر رہا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 216 ریکارڈ کی گئی ۔پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قے شدیددھندکی لپیٹ میں ہیں ، یہاں اور بالائی سندھ میں آج بھی صبح اور رات کو دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ موٹرویز ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن سمیت مختلف مقامات پر دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 3 عبد الحکیم ، ایم 4 فیصل آباد سے شور کوٹ ،ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر،رحیم یار خان سے گھوٹکی اورلاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بند ہیں۔ شہری زیادہ سے زیادہ دن کا سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، دھند والی لائٹس کا استعمال ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں