صوبوں کوحقوق پہلے مل جاتے تو بنگلہ دیش نہ بنتا:گیلانی

صوبوں کوحقوق پہلے مل جاتے تو بنگلہ دیش نہ بنتا:گیلانی

کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مشکل حالات کا حل قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نظریہ پر عمل کرکے نکالا جا سکتا ہے۔

 طلبہ  یونینز کی بحالی ضروری ہے ۔انہوں نے قائد اعظم نیشنل لیڈر شپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم بے نظیر بھٹو نے متعارف کرائی ، اگر صوبوں کو یہ حقوق پہلے مل جاتے تو ماضی میں بنگلہ دیش ہم سے الگ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 60سے 65فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے ، نوجوانوں کو سیاست میں ضرور آنا چاہیے ۔ تقریب کے اختتام پر یوتھ پارلیمنٹ کے منتخب ارکان سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں