مہنگائی میں کمی کے باوجود 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی میں کمی کے باوجود  18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں مسلسل تین ہفتے اضافے کے بعد 0.26 فیصد کی کمی ہوئی جس سے ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 3.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا ء مہنگی، 10سستی اور 23کی  قیمتیں مستحکم رہیں۔حالیہ ہفتے میں مرغی کا گوشت 10.28 فیصد اور پیاز 4.93 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ ایک ہفتے کے دوران چینی 0.95 اورگھی 0.28 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 13.48، آلو 5.59، انڈے 0.23 اور دال ماش 0.05 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال چنا، آٹا بھی سستا ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں