شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنما ئوں پر فرد جرم16 جنوری تک موخر

 شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنما ئوں پر فرد جرم16 جنوری تک موخر

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5مقدمات میں ملز موں پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملز موں کو حاضری مکمل کرنے کا حکم دے دیا ، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ۔

 یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی ، محمود الرشید ،اعجاز چودھر ی سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، ضمانت پر رہا ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت دو مقدمات میں سماعت15جنوری تک ملتوی کردی گئی جب کہ شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر تین مقدمات کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں