ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ، پرویزالٰہی فرد جرم کیلئے طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور دیگر ملزموں کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے ریفرنس میں۔۔۔
سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا جبکہ پرویزالٰہی کو فردجرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے 7 جنوری کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ میں قرار دیا کہ عدالت نے انصاف کے تقاضوں کے تحت حاضر ملزموں پر فرد جرم عائد کی۔ ملزموں کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے ،تاریخ پر تمام ملزم حاضر ہوتے اور عدالت فرد جرم عائد کرتی ہے ۔ پرویز الٰہی کی میڈیکل کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی ،جسے عدالت نے منظور کرلیا اورپرویز الٰہی کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے 7جنوری کو طلب کرلیا ۔